نامعلوم شخص کی کال پر پولیس کی دوڑیں؛ اصل ماجرا کیا ہوا؟

Feb 27, 2022 | 15:03:PM
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگوادیں
کیپشن: ایمرجنسی کال (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں 15 ایمرجنسی پر کال کر کے قتل کی اطلاع نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگوادیں۔

گڑھی شاہو کے علاقے میں 15 ایمرجنسی پر کال کر کے قتل کی اطلاع دینے والے نامعلوم شخص نے بتایا کہ  گڑھی شاہو گلی نمبر 3 میں قتل ہوا ہے۔اطلاع ملنے پر  پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئی۔جائے واردات پر پہنچ کر جانچ پڑتال کے بعد واردات کی کال جھوٹی ثابت ہوئی۔
نامعلوم شخص نے 15 پر کال کرکے بتایا کہ گڑھی شاہو گلی نمبر 3 میں واقع ملک ہاؤس میں قتل ہوا ہے۔پولیس ملک ہاؤس پہنچی تو وہاں کچھ اطلاع جھوٹی نکلی۔نامعلوم شخص پہلے بھی متعدد بار جھوٹی کالیں کرکے شہریوں اور پولیس کو پریشان کرچکا ہے۔
پولیس کے مطابق اطلاع دینے والے شخص نے بتایا کہ اسکے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔کالر کو ٹریس کرنے کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدپڑھیں:کال اٹھائیں مگر سوچ سمجھ کر۔۔ کہیں دیوالیہ نہ نکل جائے