پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ لالی پاپ،فیصلے کی اہمیت کیا ہے؟کہانی کھل گئی

Dec 27, 2023 | 09:30:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لیول پلئنگ فیلڈ کی متلاشی ۔پکڑ دھکڑ، اور درجنوں کیسز میں گھری تحریک انصاف کو آج پشاور ہائی کورٹ سے راحت کی خبر ملی ہے۔ کیونکہ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف انتخابی نشان ’’بلا‘‘ بحال کر دیا۔اور ریمارکس دیے ہیں کہ صاف نظر آرہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیے جانے اور بلا کے انتخابی نشان واپس لینے کے بعد سے تحریک انصاف قانونی طور پر کشمکش کا شکار تھی اور اس سوچ بچار میں مصروف تھی کہ اس فیصلے کو کس ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے۔پروگرام’10تک‘میں میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ جس کےبعد آج ہی یہ فیصلہ ہوا کہ پشاور ہائی کورٹ میں اس کو چیلنج کیا جائے۔تحریک انصاف کی جانب آج صبح ہی پشاور ہائی کور ٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی جس میں اس کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی درخواست کی گئی ،تحریک انصاف کی جلد سماعت کی درخواست منظور ہو گئی۔ جس کے ایک رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی کیس کی سماعت سے قبل ہی تحریک انصاف کے وکلا رہنما پر عزم تھے کہ انہیں پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف بھی ملے گا اور بلے کا نشان بھی واپس ملے گا،اس کے علاوہ وہ بار بار اس بات پر اصرار کرتے دکھائی دیے کہ ، سنگل بنچ بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرسکتا ہے، آج ہی کیس سنا جائے، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا، کچھ بھی نہیں دیا جا رہا ہے-

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: