فارن فنڈنگ کیس۔۔جس کا ڈر تھا وہی خبرآگئی۔۔تحریک انصاف مشکل میں

Dec 27, 2021 | 20:56:PM
حکومتی جماعت۔ دھچکا۔ تحریک انصاف۔ فارن فنڈنگ۔ا پنڈورا ۔بکس ۔کھل گیا۔
کیپشن: فارن فنڈنگ کیس ۔سکرین شاٹ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومتی جماعت کو بڑا دھچکا۔ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کا پنڈورا بکس کھل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کوچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرکے فریقین پی ٹی آئی اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن سماعت کے دوران سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے رکھے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک کا سیاسی ماحول گرم ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کھل کر میدان میں آگئے ہیں اور حکومت کے خلاف مورچہ زن ہیں۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کر خبریں بھی گردش میں ہیں۔
نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جہاں وزرا کا رد عمل آیا وہاں وزیر اعظم عمران خان نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کو سابق وزیر اعظم مجرم نواز شریف کی نا اہلی ختم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔انہیں چھوڑنا ہے تو ساری جیلیں کھول دی جائیں۔
مبصرین کے مطابق ان حالات میں تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر ہوناپی ٹی آئی کیلئے مشکلات کا سبب بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔اتنی کرپشن۔۔ وزیراعظم ساتھی فوجی افسر سمیت برطرف