ججز کے خط کا معاملہ، تحریک انصاف کی جانب سے وکلاء کنونشن آج ہوگا 

Apr 01, 2024 | 10:24:AM
 اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار میں تحریک انصاف اور دیگر وکلاء کی جانب سے وکلاء کنونشن آج ہوگا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار میں تحریک انصاف اور دیگر وکلاء کی جانب سے وکلاء کنونشن آج ہوگا۔

وکلاء کنونشن میں سابق صدر پاکستان عارف علوی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مدعو کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سنئیر وکیل شیر افضل مروت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

سنیرصحافی تجزیہ کاراوریا مقبول جان، ارشاد بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال، پی ٹی آئی کے رہنماء ولید اقبال بھی تقریب میں مدعو ہیں۔ ابتسام الٰہی ظہیر اور دیگر مقررین وکلاء بھی اظہار خیال کریں گے۔

مقررین"قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی" کے معاملے پر اظہار خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے 300 سے زائد وکلا نے خط لکھ کر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بیٹے ثاقب جیلانی بھی خط لکھنے والوں میں شامل ہیں، سینئر وکلا سلمان اکرم راجہ، عبدالمعیز جعفری، ایمان مزاری، رینب جنجوعہ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پوپ فرانسس کی ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل

خط میں مطالبہ کیا گیا شفافیت یقینی بنانے کیلئے اس معاملے کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، سپریم کورٹ گائیڈ لائنز مرتب کرے اور تمام ہائیکورٹس کے ساتھ مل کر شفاف ادارہ جاتی میکانزم قائم کرے تاکہ آئندہ عدلیہ کی آزادی کو مجروح کرنے کی کسی بھی کوشش کی اطلاع دی جا سکے۔

خط میں مزید لکھا گیا مؤثر اور شفاف طریقے سے اس معاملے کو نمٹایا جائے تاکہ مستقبل میں عدلیہ کی آزادی پر حرف نہ آئے۔