اتنی کرپشن۔۔ وزیراعظم ساتھی فوجی افسر سمیت برطرف

Dec 27, 2021 | 19:25:PM
صومالیہ۔وزیر اعظم ۔برطرف۔کمانڈر۔صدر
کیپشن: صومالیہ کی پارلیمنٹ  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوزایجنسی)صومالیہ کے صدر نے کرپشن کے الزامات پر وزیراعظم کو برطرف کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی دفتر سے جاری بیان میں صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد نے وزیراعظم محمد حسین رابیل اور میرین فورس کے کمانڈر کو عہدوں سے ہٹادیا ۔
  جاری بیان میں وزیراعظم کو ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ صدر نے وزیراعظم محمد حسین رابیل کے کرپشن میں ملوث ہونے پر ان کے اختیارات مکمل طور پرمعطل کردئیے ہیں۔صدارتی بیان میں وزیراعظم پر الزام عائد کیا گیا کہ محمد حسین رابیل زمینوں پر قبضے کے کیس کی تحقیقات میں اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مداخلت کررہے تھے۔دوسری جانب صومالی وزیراعظم کے دفتر نے صدر کے فیصلے کو اشتعال انگیزی قرار دیا ۔صومالی وزیراعظم آفس کے ٹوئٹراکاﺅنٹ سے جاری بیان میں اسے فوجی بغاوت کی ایک کوشش قرار دیا گیا ۔وزیراعظم ہاﺅس کا کہنا تھا کہ محمد رابیل پر امن انتقال اقتدار کے لئے الیکٹرول طریقہ کار میں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔صدر محمد عبداللہ کے فیصلے پر صومالی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر کا فیصلہ ایک بلواسطہ بغاوت ہے، وزیراعظم کے دفتر کے باہر فوجی اہلکار تعینات کرنے سے انہیں ذمہ داریاں انجام دینے سے نہیں روکا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں۔اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات 1سے2 منٹ میں تباہ کردیں گے۔۔ ایران