اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات 1سے2 منٹ میں تباہ کردیں گے۔۔ ایران

Dec 27, 2021 | 18:13:PM
 ایرانی, فوج ,سینیئر,کمانڈر, بریگیڈیر,جنرل محمد طہرانی
کیپشن:  ایرانی فوج کے سینیئرکمانڈر بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی فوج کے سینیئرکمانڈر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے دندان شکن جواب دیا جائیگا۔

ایرانی اردو  چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ایران کی فوج کے سینیئرکمانڈر بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے ٹی وی پروگرام ’زاویہ نگاہ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے تو اس کے میزائل اگر ایران تک پہنچ گئے تو اس میں 8 سے 12 منٹ لگیں گے جبکہ اگر ہم نے اسرائیل پر میزائل داغے تو وہ ایک سے دو منٹ کے اندر اسرائیل میں اپنے اہداف کو صحیح نشانہ بنائیں گے،اس لئے کہ ہم جنوبی لبنان سے حزب اللہ ، فلسطین سے حماس اور شام سے فاطمیون کے ذریعے اسرائیل پر میزائل داغیں گے جو اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پرتباہ کر دیں گے، اس کے نتیجے میں اسرائیل مکمل طور پر تباہ و برباد ہوجائیگا۔انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران  کودھمکی دینے پر کہا کہ اس قسم کی دھمکیاں چھوٹے منہ اور بڑی بات کی طرح ہیں۔ اسرائیل اور اس کے حواری ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتے۔  

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس۔ پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی منظور