چین نے سیاحوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دے دی

May 16, 2024 | 21:16:PM
چین نے سیاحوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  چین نے  معاشی طور پر اپنے آپ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مختلف طریقوں پر عمل شروع کر دیا ہے جس  کے تحت  چین نے غیر ملکی سیاحوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے ملک کی ساحلی پٹی کے تمام بندرگاہوں پر کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے گروپوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے ،قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق ایسے سیاحوں کے گروپ جو 2یا 2سے زیادہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہیں اور چینی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے ملک میں آئے ہیں، انہیں چین کے 13 شہروں بشمول شنگھائی، تیان جن، گوانگ ژو، سانیا اور دیگرمیں کروز بندرگاہوں کے ذریعے بغیر ویزا داخلے کی اجازت ہے۔

بغیر ویزا داخل ہونے والے سیاح چین میں 15 دن سے زیادہ نہیں ٹھہر سکیں گے، دوران قیام وہ ساحلی صوبوں، میونسپلٹیز اور خود مختار علاقوں کے ساتھ بیجنگ بھی جا سکتے ہیں،این آئی اے نے 7 کروز بندرگاہوں ڈالیان، لیان یون گانگ، وین ژو، ژوشان، گوانگ ژو، شین ژن، اور بی ہائی کو 54 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری ٹرانزٹ بندرگاہوں کے طور پر نامزد کیا ہے،بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کے تحت کروز بحری جہازوں کے ذریعے ان بندرگاہوں سے غیر ملکی مسافروں کی آمدورفت اور روانگی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا اعلان ،پارلیمنٹ نے منظوری دے دی