پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ۔ II کا انعقاد

Apr 27, 2026 | 23:52:PM
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ۔ II کا انعقاد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ۔ II کا انعقاد کیا گیا ہے,پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق دو ہفتوں پر مشتمل ہوگی، مشق کا انعقاد تربیلا پاکستان میں کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپشل سروسز گروپ اور سری لنکن آرمی کے اسپشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔ 

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق میں شریک افواج انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں آپریشنل تجربات کے تبادلے کریں گی، آپریشنل تجربات کے تبادلے سے باہمی تعاون، ہم آہنگی اور بہتر افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ جبکہ مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
 
 
 یہ بھی پڑھیں :قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم