بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بچگانہ عمل ہے' ہمایوں اختر خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزامات اورعجلت میں یکطرفہ اقدامات سے بھارت کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں ،بھارت کی منفی سوچ سے علاقائی امن و استحکام کو شدید دھچکا لگنے کا اندیشہ ہے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بچگانہ عمل ہے، پاکستانی افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حلقہ این اے97کے عمائدین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عالمی گارنٹیز کے ساتھ ہونے والے معاہدے یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیے جا سکتے،بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنا خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے ، پاکستان کی افواج ملک کی سلامتی کا دفاع کرنے کیلئے ہر لمحے تیار ہیں ۔ ہمایوں اختر خان نے وفدکو حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے کی جانے والی اپنی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا ۔ حلقے کے مسائل کو بتدریج حل کرنے کے ساتھ اس کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں شاندار کارروائی، ریکارڈ قائم کردیا