خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

Sep 26, 2023 | 12:25:PM
خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشت گرد مار دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا،ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر  آپریشن کیا گیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک ہونے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے اور ساتھ ہی معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

 قبل ازیں 23 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے انٹیلی جنس آپریشن کیا تھا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار شہید ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑافیصلہ کر لیا