تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 26, 2023 | 18:39:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آبا د  کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ  جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے ،تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ    بارش  متوقع ہے۔

 جمعہ کے روز اسلام آباد  اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد  رہے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   موسم خشک رہے گا، تاہم مری ، گلیات  اور گردونواح میں   موسم سرد رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم پنجگور، تربت، آواران، مکران، خضدار، لسبیلہ، نوکنڈی، خاران، دالبندین، قلات  اور گر دو نواح  میں تیز ہواوں  اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی  ابر آلود  رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ٹک ٹاکرز کیلئے بری خبر، سوشل میڈیا ایپ نے بڑا قدم اٹھا لیا

رپورٹ کے مطابق  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔