ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی حکومت نے گذشتہ روز کہا ہے کہ کم از کم تنخواہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا، کم از کم تنخواہ اب 4.1 فی صد اضافے سے 12.71 پاؤنڈ ($ 16.67) فی گھنٹہ ہوگی۔
برطانوی حکومت کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ میں 4.1 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جب کہ 18 اٹھارہ سے 20 برس کی عمر والے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فی صد اضافے کے ساتھ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔
16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ 6 فی صد اضافے کے ساتھ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی حکام نے بتایا کہ اس فیصلے سے لاکھوں ورکرز مستفید ہوں گے، تاہم کچھ آجروں نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اس سے اشیا کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
رواں سال کے شروع میں بھی کم از کم تنخواہ میں 6.7 فی صد اضافہ کیا گیا تھا، وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا کہ اس نئے اضافے کی ضرورت تھی تاکہ کم آمدنی والوں کو ان کی محنت کا صحیح صلہ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:19 خواتین اور بچوں کو بےدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرنے والا ملزم عدالت سے بری
واضح رہے کہ اوسط کمائی کے لحاظ سے، برطانیہ کی کم از کم تنخواہ یورپ میں دوسری سب سے بلند تنخواہ ہے، اور 2019 کے بعد سے حکومتوں نے اس میں 60 فی صد سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔