شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو

May 26, 2021 | 19:15:PM
شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔
بدین میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ شہباز شریف مسلم لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف ہیں، شہبازشریف جو کہیں گے، ان کے بیانیے اور موقف کو مسلم لیگ کی پالیسی سمجھیں گے اوراس پرسیاست کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے جسٹس فائزعیسٰی کیخلاف نئی درخواستیں اعتراض لگاکر واپس کردیں
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک پی ڈی ایم کی بات ہے شوکاز نوٹس کو پھاڑا ہے، پی ڈی ایم سے متعلق میرے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔بلاول کا کہنا تھاکہ ہم نہ مریم شریف کو جواب دہ ہیں نہ میاں صاحب کو، ہم پیپلزپارٹی اور اس کے جیالوں کوجواب دہ ہیں اورجیالوں کے ساتھ ملکر سیاست کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ پانی کے معاملے پر پاکستان میں ناانصافی کی جارہی ہے، زیریں سندھ کے علاقوں کو زراعت کیلئے پانی نہیں مل رہا، بھارت پانی کی تقسیم پر ناانصافی کررہا ہے، حکومت بھی زیریں علاقوں سے ناانصافی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا