بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

Jun 26, 2026 | 11:53:AM
بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بلوچستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جب کہ اس کا مرکز کوہلو سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 10 بج کر 58 منٹ پر بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تقریباً 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، جس کے جغرافیائی نقاط 30.40 درجے شمالی عرض بلد اور 69.68 درجے مشرقی طول بلد ریکارڈ کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔