پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی ڈیڈباڈی مل گئی 

Jul 26, 2021 | 17:38:PM
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی ڈیڈباڈی مل گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سردیوں میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی ڈیڈباڈی مل گئی ،مقامی ٹور کمپنی نے محمد علی سدپارہ کی ڈیڈباڈی ملنے کی تصدیق کردی ۔
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی ڈیڈباڈی کے ٹو بوٹل نیک سے مل گئی ،محمد علی سدپارہ کی ڈیڈباڈی کے ٹو بوٹل نیک سے 300 میٹر کے فاصلے پر ملی ،محمد علی سدپارہ کے ساتھی جان بپلوکی ڈیڈباڈی بھی مل گئی ۔
دونوں کوہ پیماﺅں کے ساتھ لاپتہ ہونے والے جان سنوری کی ڈیڈباڈی کا سراغ نہ مل سکا،محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ اور ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف تھے ،مقامی ٹور کمپنی نے علی سدپارہ اور جان بپلوکی ڈیڈباڈی ملنے کی تصدیق کردی ۔

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سردیوں میں اپنی ٹیم کے ہمراہ کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہو گئے تھے، ان کی تلاش کیلئے کافی دن سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاہم ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کل ایک روزہ اہم دورے پر پاکستان آئیں گے