سعودی وزیر خارجہ کل ایک روزہ اہم دورے پر پاکستان آئیں گے

Jul 26, 2021 | 15:53:PM
سعودی وزیر خارجہ کل ایک روزہ اہم دورے پر پاکستان آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کل ایک روزہ اہم دورے پر پاکستان آئیں گے۔وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدر ی زاہد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ کے پاکستان دورے میں دوطرفہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ فیصل بن فرحان السعودکے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ دورہ اہم ہے،سعودی وزیرخارجہ دیگراعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک کی قیادت کے ویژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران دیگر پاکستان معززین سے بھی ملاقات کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاک سودی تعلقات کی جڑیں مشترکہ عقیدے، مشترکہ تاریخ اور باہمی حمایت کے ساتھ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے، سعودی وزیر خارجہ کایہ دورہ اعلیٰ سطح کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    5مرلہ کرائے کے مکان میں منتقل !!!!!!یہ ہے عدالت؟