2025 : پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری، سرکلرڈیٹ کم ہو کر 1614 ارب رہ گیا

Feb 26, 2026 | 19:15:PM
 2025 : پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری، سرکلرڈیٹ کم ہو کر 1614 ارب رہ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نیپرا رپورٹ کے برعکس مالی سال 2025 میں پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری ہوئی، سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، 2393 ارب سے گھٹ کر 1614 ارب روپے رہ گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ڈسکوز کی بہتر کارکردگی سے 193 ارب روپے کا ریلیف حاصل ہوا،پاور پروڈیوسرز سے ایل پی آئی ویور مذاکرات سے 260 ارب روپے کی بچت ہوئی،میکرو اکنامک بہتری سے 300 ارب روپے سے زائد اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ریکوری ریٹ 92.4 فیصد سے بڑھ کر 96.6 فیصد ہو گیا،انڈر ریکوری میں 183 ارب روپے کی کمی، 315 ارب سے گھٹ کر 132 ارب روپے ہو گئے،ٹی اینڈ ڈی لاسز 18.3 فیصد سے کم ہو کر 17.6 فیصد پر آگئے ہیں۔

لاسز میں کمی سے 11 ارب روپے کی بچت حاصل ہوئی،اے ٹی اینڈ سی بنیاد پر لوڈشیڈنگ پالیسی کے مطابق ہے،اے ٹی اینڈ سی لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے 500 ارب روپے سالانہ اضافی بوجھ کا خدشہ ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ٹرانسفارمر لیول ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کی جانب پیش رفت جاری ہے،پاور سیکٹر اصلاحات درست سمت میں گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 2025 میں پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری، سرکلرڈیٹ 2393 ارب سے کم ہو کر 1614 ارب رہ گیا