پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی میں ہفتے کے دن کی چھٹی ختم

Feb 26, 2024 | 22:56:PM
پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی میں ہفتے کے دن کی چھٹی ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکی او پی ڈی میں ہفتے کے دن کی چھٹی ختم کر دی گئی۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے مطابق ہسپتال میں او پی ڈی میں ہفتے کےدن کی چھٹی ختم کر دی گئی، ہفتہ کے دن او پی ڈی کھلی ہو گی اور مریضوں کے لئے سرکاری ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اوقات کار کے مطابق اب او پی ڈی صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہو گی، ہسپتال میں پرائیوٹ ڈاکٹرز دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اوقات میں او پی ڈی صبح 8 سے دوپہر 4 بجے تک اور ہفتہ اتوار کی چھٹی ہوا کرتی تھی۔