کورونا وائرس سے24 گھنٹوں میں 32 اموات،1541 مریض

Feb 26, 2021 | 08:33:AM
کورونا وائرس سے24 گھنٹوں میں 32 اموات،1541 مریض
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں کورونا کے وار نہ تھم سکے۔ 24 گھنٹوں میں مزید 32 افراد  جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 804 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق   ملک بھر میں اب تک 88 لاکھ 73 ہزار 741 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 849 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق  پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 222، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 408، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 728، بلوچستان میں 19 ہزار 35، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 32 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 804 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 323، سندھ میں 4 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 65، اسلام آباد میں 496، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 296 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق  اب تک 5 لاکھ 42 ہزار 393 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 558 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔