عام انتخابات: سرگودھا میں میاں بیوی، باپ بیٹے اور حقیقی بھائی مدِمقابل

Dec 26, 2023 | 23:51:PM
عام انتخابات: سرگودھا میں میاں بیوی، باپ بیٹے اور حقیقی بھائی مدِمقابل
کیپشن: عام انتخابات: سرگودھا میں میاں بیوی، باپ بیٹے اور حقیقی بھائی مدِمقابل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سرگودھا سے قومی اسمبلی کے انتخابات کےلئے میاں بیوی،باپ بیٹے اور حقیقی بھائی آمنے سامنے آگئے۔
سرگودھا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 84 سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم اے این چوہدری حامد حمید،ان کی بیوی ارم حامد حمید،مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان، ان کے صاحبزادے سابق ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن محمد بلال خان ایک دوسرے کے مدِ مقابل آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہندو خاتون انتخابی میدان میں آ گئی، کس حلقے سے کونسی بڑی سیاسی جماعت کے مدمقابل ہوں گی؟

اسی طرح قومی اسمبلی کے دوسرے حلقہ این اے 85 سے تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ، ان کی اہلیہ سابق چئیرپرسن ضلع کونسل تنریلہ عامر چیمہ ان کے دونوں بیٹے سابق ایم پی اے محمد منیب سلطان چیمہ،محمد حیدر سلطان چیمہ،مسلم لیگ ن کے سابق ایم این ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ان کے صاحبزادے نجف علی چیمہ آمنے سامنے امیدوار ہیں۔