سموگ میں اضافے کی وجوہات جاننے کیلئے عالمی معاونین سے تحقیق کروانے کا فیصلہ

Dec 26, 2023 | 20:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  پنجاب میں اسموگ میں کمی کیلئے مصنوعی بارش کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے عالمی معاونین سے اسموگ بڑھنےکی اصل وجوہات کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ چین کے ماہرین ماحولیات کی خصوصی ٹیم اگلے ہفتے لاہور آئے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پاس اسموگ بڑھنے کی وجوہات کی مستند ریسرچ ہی نہیں ہے، ہم صرف سنی سنائی باتوں اور قیاس آرائیوں کے ذریعے اسموگ پر قابو نہیں پا سکتے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب رات گئے امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کے دورے پر پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے مستند ڈیٹا سے ہی اسموگ سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات کیے جا سکتے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

محسن نقوی نے سڑکوں کو دھونے کیلئے ٹیموں کی تعداد میں اضافے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ کی بجائے سڑکوں سے مٹی کو مکمل طور پر صاف کیا جائے، سڑکوں کو اس طرح دھویا جائے کہ مٹی پانی کے ساتھ بہہ جائے۔