مزید3رافیل طیارے اگلے ماہ بھارت پہنچ جائیں گے 

Dec 26, 2020 | 22:10:PM
 مزید3رافیل طیارے اگلے ماہ بھارت پہنچ جائیں گے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )انڈیا کی ایئر فورس میں مزید3رافیل طیارے اگلے ماہ پہنچ جائیں گے جس کے بعد انڈین فضائی بیڑے میں رافیل طیاروں کی تعداد کی تعداد 11ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی طاقت بڑھانے کیلئے ستمبر 2016میں36رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے فرانس حکومت سے59000کروڑ کا معاہدہ کیا تھا،جس کے بعد 29جولائی کو 5رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ بھارت پہنچی تھی اس کے بعد3طیارے نومبر کے شروع میں پہنچے ،تیسری کھیپ جنوری میں آئے گی تا ہم ابھی تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ رافیل طیارے لداخ سیکٹر میں تعینات کئے جائیں گے،اس علاقے میں بھارت کے چین سے تنازع جاری ہے،ان طیاروں کی آمد سے بھارتی فضائیہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
یاد رہے پاکستان میں ابھی نندن کے جہاز کو پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں گرائے جانے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہرزہ سرائی کی تھی کہ اگر ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو ہم پاکستان کو سبق سکھاتے ،اس بیان سے بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کی فضائی برتری تسلیم کر لی تھی۔