عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز

Aug 26, 2022 | 15:36:PM
 عمران خان ,سوشل میڈیا, پی ٹی آئی چیئرمین ,24نیوز
کیپشن: عمران خان کا لور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چاہنے والوں کی دنیا میں کمی نہیں ،عمران خان کو چاہنے والے طرح طرح کام کرکے اپنے لیڈر سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔اب ایک متوالے نے ایسا کام کردیا ہے کہ دیکھ کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک شخص قینچی کی مدد سے بظاہر کاغذ کے ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے جس سے دیکھنے میں  یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ کاغذکے صرف چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کررہا ہے لیکن ویڈیو کے آخری میں اس شخص کی مہارت سے کاغذ کو تراشنے کی حقیقت سامنے آتی ہے جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران  خان کی تصویر بنی دکھائی دیتی ہے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کس کیس میں نااہل ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر  تبصرہ کرتے ہوئے  اس شخص کی صلاحیتوں کو سراہا جارہا ہے۔