تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے دھرنا 

Apr 26, 2022 | 14:11:PM
تحریک انصاف دھرنا
کیپشن: تحریک انصاف کا دھرنا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خان کی کال پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفاتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کیے جانے کے باعث تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی علی نواز اعوان کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان نے نادرا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ ہے۔ سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے۔دوسری جانب کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ آفس کے سامنے پی ٹی آئی نے احتجاج کیا جس میں اراکینِ سندھ اسمبلی اور کارکنان شریک ہوئے اور شرکاءکی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔
جبکہ پشاور میں پی ٹی آئی ورکرز نے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفترکے سامنے احتجاج کیا جس میں پی ٹی آئی کارکنوں نے چیف الیکشن کمشنر کی تصاویر اٹھارکھی تھی اور ان کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے عثمان بزدار کابڑا فیصلہ