صائم ایوب کی ایک اور نصف سنچری، گیانا سی پی ایل چیمپئن بن گیا

Sep 25, 2023 | 23:58:PM
صائم ایوب کی ایک اور نصف سنچری، گیانا سی پی ایل چیمپئن بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سی پی ایل میں صائم ایوب کی ایک اور نصف سنچری کی بدولت گیانا چیمپئن بن گیا۔

پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کیربیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں نصف سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فاتح بنوا دیا۔ پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈیوائن پریٹوریس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران طاہر اور گوداکیش موتی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کیا ہوا؟ حسن علی نے اندر کی کہانی سنا دی

صائم ایوب کی گیانا وارئیرز نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14 اوور میں حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے فائنل میں 41 گیندوں پر 52 رنز بناکر گیانا ایمازون واریئرز کو فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، نوجوان بیٹر نے اپنی اننگز میں پانچ چھکے اور دو چوکے لگائے جبکہ شائی ہوپ نے بھی 32 رنز بنائے۔

سی پی ایل میں صائم ایوب کی مجموعی طور پر پرفارمنس شاندار رہی، پاکستانی بیٹر نے ٹورنامنٹ کی 13 اننگز میں 478 رنز بنائے اور دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔سی پی ایل میں ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 481 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ کیربیئن لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم کی پرفارمنس بھی نمایاں رہی، عماد وسیم نے 10 اننگز میں 313 رنز بنائے اور 14 وکٹیں لیں۔