آڈیو لیکس کی تحقیقات شروع، چند دن میں رپورٹس آجائینگی، رانا ثنا اللہ 

Sep 25, 2022 | 22:08:PM
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، آڈیو لیکس، ردعمل،
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آڈیو لیکس پر وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے، تحقیقات کے بعد چند دنوں میں ساری چیزیں سامنے آ جائیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا آڈیو لیکس کے معاملے پر کہناتھا کہ ہو سکتا ہے یہ باتیں پارلیمنٹ لاجز یا سپیکر چیمبر میں کی ہوں اور وہاں سے لیک ہوئی ہوں ،ان کاکہناتھا کہ فون ہیک ہونا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، ہو سکتا ہے کسی کا فون ہیک ہوا ہو اور باتیں ریکارڈ کی ہوں، آڈیوز میں ہماری حکومت کی بہتر کارکردگی کا تاثر ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آڈیو لیکس پر وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے، کل مشاورت ہو گی، آڈیو لیکس پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا، ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم ہاﺅس کی سکیورٹی میں سے کوئی شخص ہو سکتا ہے، تحقیقات ہونے دیں ، اس کے بعد کارروائی کریں گے، چند دنوں میں ساری چیزیں سامنے آ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب