وفاقی وزیر نے حکومت میں ہونے کے باوجود بے بسی کا اظہار کردیا

Oct 25, 2022 | 10:43:AM
مسلم لیگ ن , مریم نواز ,حمزہ شہباز شریف ,24نیوز ,میاں جاوید لطیف , اعظم نذیر تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر نے حکومت میں ہونے کے باوجود بے بسی کا اظہار کردیا ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اقتدار میں ہونے کے باوجود بے اختیار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔کہتے ہیں کہ اقتدار میں ہونے کے باوجود وہ بے اختیار ہیں۔

 ضرور پڑھیں : وفاقی وزیر قانون نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت میں تو ہم ہیں لیکن ہمارا کسی کام پر اختیار نہیں ہے۔

یاد رہے کہ  وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیاہے، اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔وزیر قانون نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے بعد دیا ۔

ذرائع کے مطابق  اعظم نذیر تارڑ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے۔ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائے گئے استعفے میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیرقانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے اس لیے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔