پاکستان سےبدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا۔۔۔۔

Oct 25, 2021 | 12:43:PM
 پاکستان سےبدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کے کندھے میں چوٹ لگ گئی ،   کوہلی الیون کی مشکل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں دردناک تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی، چوٹ کے سبب وہ پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔

 واضح رہے کہ میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کندھے کا سی ٹی سکین کیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی فٹنس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی، ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11 رنز بنائے تھےوہ بھارتی ٹیم میں آل راو¿نڈر کی حیثیت سے مستقل اپنی جگہ بنائے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی؟ مطمئن کریں ۔ورنہ۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ