وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ چین، آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی )وزیراعظم محمد شہباز شریف آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیرِ اعظم کی آج عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جنپنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعظم کو گریٹ ہال آف دی پیپلز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا اور چین کے وزیر اعظم انکا استقبال کرینگے،دونوں وزرائے اعظم کی وفود کی سطح پر ملاقات ہو گی۔
دونوں وزرائے اعظم پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔
وزیراعظم وفد کے ہمراہ تیانمن اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دینگے اور پھولوں کا گلدستہ رکھیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا معاہدے میں لبنان کو شامل کیا جائے:حزب اللہ کااسرائیل سے مذاکرات سے انکار
وزیراعظم کی معروف چینی سرمایہ کاروں اور چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔
وزیرِ اعظم اعلیٰ چینی قیادت کے ہمراہ پاک۔چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔