پیٹرولیم لیوی سے حکومت کی ریکارڈ کمائی، 2 ہزار 725 ارب روپے وصول

May 25, 2026 | 10:02:AM
پیٹرولیم لیوی سے حکومت کی ریکارڈ کمائی، 2 ہزار 725 ارب روپے وصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے صرف دوسال میں شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 700 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ وصولی کرلی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نےاپریل 2024سے لیکر مارچ2026کے 2سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2ہزار 725 ارب وصول کیے جو کہ جو کہ آئی ایم ایف کےدونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ ہے۔ 

 آئی ایم ایف کےجاری دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم موجودہ ایکسچینج ریٹ کے حساب سے پاکستانی کرنسی میں تقریبا 2ہزار 340 ارب روپے بنتی ہے-

یہ بھی پڑھیں:نئی قیمتوں کا فوری اطلاق،پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے مارچ 2026کے دوران ایک ہزار 205 ارب روپے سے زائد کی لیوی وصول کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال 25-2024 میں وفاقی حکومت نےایک ہزار220ارب21کروڑ روپےلیوی وصولی کی تھی۔

اس کے علاوہ اپریل سےجون2024 کی سہ ماہی میں لیوی کی وصولی 299 ارب 63کروڑ  روپے تھی۔