بابر اعظم کی ’دھوم‘، ویڈیو وائرل

May 25, 2023 | 15:53:PM
بابر اعظم کی ’دھوم‘، ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ہیوی بائیک چلا رہے ہیں۔
بدھ کے روز بابر اعظم نے ٹویٹ میں ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہیں رات کے وقت ہیوی بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے بعد آج کل آرام کر رہے ہیں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے فرائض کے علاوہ بابر اعظم رواں برس شیڈول سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ لنکا پریمیئر لیگ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ان کا معاہدہ بطور آئیکن پلیئر کولمبو سٹرائیکرز سے ہوگیا ہے۔