احمد علی اکبر کی ایک بار پھر اسکرین پر واپسی

Mar 25, 2023 | 15:49:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر اپنے نئے پروجیکٹ ’ایڈیٹ‘ کے ساتھ 1 برس بعد اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر اپنے نئے پروجیکٹ ’ایڈیٹ‘ کے ساتھ 1 برس بعد اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے نئے پروجیکٹ ’ ایڈیٹ ‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا۔

احمد علی اکبر نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا تازہ ترین پروجیکٹ ’ایڈیٹ‘ جلد آرہا ہے جس میں منشا پاشا بھی اداکاری کریں گی، یہ پروجیکٹ کفایت روڈانی نے تحریر کیا ہے جبکہ انجم شہزاد نے ہدایت دی ہے‘۔

مزید پڑھیں: فلم "ہوئے تم اجنبی" کا ٹریلر ریلیز

پوسٹر پر احمد اور منشا بینچ پر بیٹھے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ظاہری طور پر یہ ایک محبت کی داستان ہے۔

یاد رہے کہ احمد علی اکبر اور منشا پاشا ایک ساتھ 4 سال بعد اس پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے جبکہ اس سے قبل دونوں فنکار ایک ساتھ آخری بار فلم ’ لال کبوتر‘ میں نظر آئے تھے۔