ٹیم افغانستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی: کپتان شاداب خان کا اعتراف

Mar 25, 2023 | 11:17:AM
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا کہ ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا کہ ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی۔

شارجہ میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ہم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اُترے تھے، نئے کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی نروس ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے۔

دوسری جانب افغانستان  کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ 120 رنز ہوتے تو جیت مشکل ہوجاتی، ہمیشہ پاکستان کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔ راشد خان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جیتنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل میچ میں فتح حاصل کی۔