ایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی 

Mar 25, 2022 | 19:09:PM
شاہ محمود قریشی، ایم کیو ایم، ملاقات مثبت، پی پی، کوئی معاہدہ نہیں ہوا،
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے ہماری ایم کیو ایم سے ملاقات مثبت اور مفید رہی ،ایم کیو ایم وفد نے واضح طور پر کہا پی پی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہو گئے اور اتحادیوں کے ساتھ رابطے تیزکر دیئے، شاہ محمود قریشی نے اسد عمر، پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کی، ایم کیو ایم رہنماو¿ں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے،شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچایا۔
وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ خیرسگالی کا پیغام لے کر ایم کیو ایم پاکستان کے پاس گئے تھے ،پیغام تھا آپ ہمارے دوست ہیں ساتھ چلتے رہیں گے ،ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم وفد کیساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ،وفدمیرا پیغام ایم کیو ایم پاکستان قیادت تک پہنچائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایم کیو ایم وفد نے واضح طور پر کہا پی پی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایم کیو ایم نے واضح کہا پیپلزپارٹی غلط بیانی کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیلئے بڑی خبر، ناراض رکن اسمبلی کا تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان