کراچی طرز پر بلدیاتی الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا،سعدرفیق

Jun 25, 2026 | 17:32:PM
کراچی طرز پر بلدیاتی الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا،سعدرفیق
کیپشن: سعد رفیق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات تک مطالبہ درست ہے لیکن کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی طرز پر بلدیاتی الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا، کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول  سے پوچھ لیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں بلدیاتی  انتخابات جلد ہونے چاہیے لیکن خدارا لاہور پر کراچی جیسا بلدیاتی نظام  نافذ نہ  کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسلک کیلئے بڑا دھچکا، اہم اعزاز چھن گیا