الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے، گلگت اسمبلی کے باہر پولیس اہلکاروں کا احتجاج

Jun 25, 2025 | 23:09:PM
 الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے، گلگت اسمبلی کے باہر پولیس اہلکاروں کا احتجاج
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)گلگت پولیس اہلکاروں کی جانب سےا لاونسز میں اضافے کے لیے گلگت بلتستان اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا ۔

بجٹ پر بحث کے دوران پولیس اہل کاروں نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ بجٹ میں حکومت نے پولیس فورس کو مکمل نظر انداز کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ ڈیلی الاؤنس 20 دن کا دیا جارہا ہے وہ بھی پرانے ریٹ پر ہے، پولیس اہلکاروں نے مطالبہ کیا کہ ڈیلی الاؤنس 30 دن کا دیا جائے، راشن، واشنگ اور میڈیکل الاؤنس میں 500 فیصد اضافہ کیا جائے۔

مظاہرین نے کہاکہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کی کال دیں گے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا ایک کھرب 48 ارب کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا  جبکہ ایوان میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور بجٹ کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے موساد کے مزید 3 ایجنٹوں کو پھانسی پر لٹکا دیا