ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی اے ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Jul 25, 2023 | 10:02:AM
ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی اے ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) روایتی حریف بھارت کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دینے والی پاکستان اے ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق بھارت سورماؤں کو فائنل میں عبرت ناک شکست دینے والی پاکستان کی اے ٹیم گزشتہ شب لاہور ایئر پورٹ پر پہنچی،غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے 3 کھلاڑی لاہور پہنچے جن میں طیب طاہر ،قاسم اورعماد بٹ شامل ہیں ، ایئر پورٹ پر طیب طاہر کی سالگرہ کا کیٹ بھی کاٹا گیا،طیب طاہر نے فائنل میں سنچری مکمل کی تھی،
طیب طاہر نے روایتی حریف بھارت کو ہرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مصباح الحق چیئرمین پی سی بی کے مشیر مقرر
2کوچ بھی لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کےہمراہ پہنچے ہیں،ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کاپرتپاک استقبال کیا گیا، فائنل  میں پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے طیب طاہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف ایک بات دماغ میں تھی کی وکٹ پر رہنا ہے اور زیادہ سے زیادہ اسکور کرنا ہے،طیب طاہر نے کہا کہ جس میچ کو سب دیکھنا چاہتے تھے اس میچ میں اللّٰہ نے ہمیں کامیاب کیا۔