سپریم کورٹ میں داخلے کیلئے پولیس اور وکلا میں دھکم پیل کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ کے باہر وکلا اور پولیس کے درمیان عدالت میں داخلے کو لے کر دھکم پیل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سپریم کورٹ میں اندر جانے نہ دیے جانے پر وکلا اور پولیس اہلکار میں بحث جاری ہے اور اس دوران دھکم پیل بھی ہورہی ہے۔
وکلا اور پولیس کے درمیان دھکم پیل کے دوران سپریم کورٹ کا واک تھرو گیٹ بھی اکھاڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر تمام سیاسی رہنماؤں کے عدالت میں داخلے پرپابندی عائد کی ہے۔