نجات مہران آپریشن میں ایک اور بڑی کامیابی،مزید 7 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیا

Feb 25, 2026 | 20:44:PM
نجات مہران آپریشن میں ایک اور بڑی کامیابی،مزید 7 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سندھ کے علاقے اوباڑو میں ڈاکووں کے خلاف جاری  نجات مہران آپریشن میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، مزید 7 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیا۔

  پولیس ترجمان کے مطابق  سرنڈر کرنے والوں میں اصغر،شعبان،لطیف مورو  اور دیگر شامل ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 64 ڈاکو سرنڈر کرچکے ہیں، سرنڈر کرنے والے ملزمان پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق  سندھ پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے،خطرناک و مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا