کراچی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ ریڈ زون سے سٹی 21 کے رپورٹر کو لوٹ لیا گیا

Feb 25, 2024 | 22:34:PM
کراچی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ ریڈ زون سے سٹی 21 کے رپورٹر کو لوٹ لیا گیا
کیپشن: عاجز جمالی
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ ساؤتھ ریڈ زون سے سٹی 21 کے سینئر رپورٹر عاجز جمالی کو لوٹ لیا گیا۔

سینئر رپورٹر عاجز جمالی سندھ اسمبلی کی کوریج کرکے گھر روانہ ہورہے تھے کہ صدر زینب مارکٹ کے سامنے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان آئے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: آن لائن گیم کیلئے لیا قرض اتارنے کیلئے نوجوان نے ماں کو قتل کر ڈالا

عاجز جمالی کے مطابق واردات کے کچھ منٹ بعد پولیس موبائل گشت پر آئی اور انہیں واقعہ بتا کے ملزمان کا پیچھا کرنے کیلئے کہا گیا لیکن پولیس اہلکاروں کی جانب سے انکار کردیا گیا۔

عاجز جمالی کے مطابق پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں نے کہا کہ آپ پولیس اسٹیشن جاکر رپورٹ درج کروائیں۔