چاہت فتح علی خان بلاول بھٹو اور خواجہ حسان مقابلہ کریں گے

Dec 25, 2023 | 16:02:PM
چاہت فتح علی خان بلاول بھٹو اور خواجہ حسان مقابلہ کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)چاہت فتح علی خان بلاول بھٹو اور خواجہ حسان مقابلہ کریں گے۔

سوشل میڈیا پر مقبول گلوکار چاہت فتح علی خان الیکشن لڑیں گے ،لاہور کے حلقے این اے 128 سے کاغذات جمع کروا دئیے اپنے الیکشن لڑنے کی ویڈیو بنا کر مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ۔

 کہتے ہیں کہ دلی خواہش ہے کہ یہاں ہی رہوں اور آپ کی خدمت کروں،لاہور کے حلقہ این اے 128 سے بلاول بھٹو اور ن لیگ کی طرف سے خواجہ حسان امیدوار ہیں۔

ضرور پڑھیں:بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا، آصفہ بھٹو کی انتخابی سیاست میں لانچنگ مؤخر

یاد رہے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں،ن لیگ کی مریم نواز حلقہ نمبر 119 اور 120 میں امیدوار ہوں گے،اسی طرح نواز شریف لاہور اور مانسہرہ،شہباز شریف لاہور اور کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔