شہباز گل کے پاس عمران خان کی کیا معلومات ہیں؟ بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شہباز گل کے پاس عمران خان کی کیا معلومات ہیں؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا ۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ اور لڑنے کے لیے تیار ہیں۔کہتے ہیں کہ عمران خان نے ملاقات میں بہت سی پرانی باتیں کیں، جن کو عوام کے سامنے نہیں لایا جاسکتا ۔ایک بڑی اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں اسد عمر ، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی موجود تھے، اس میٹنگ میں ان معاملات پر بات ہوئی تھی کہ اداروں کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔
ضرور پڑھیں: ’’ملک کی ترقی نہ ہونے کی وجہ کرپشن نہیں‘‘
حامد میر نے بتایا کہ عمران خان شہباز گل کی گرفتاری کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ان کا خیال ہے کہ شہباز گل کے ذریعے کوشش کی گئی کہ ان کے خلاف کوئی بیان لیا جائے اور اس معاملے پر وہ مجھے کافی رنجیدہ اور غصے میں بھی نظر آئے، ان کے پاس شہباز گل کے معاملے پر کچھ ایسی معلومات تھیں جو انہوں نے ابھی تک شیئر بھی نہیں کیں، شاید ان کے پاس اس حوالے سے کافی تفصیلات ہیں اسی وجہ سے وہ بار بار یہی کہہ رہے تھے کہ مجھے نیچا دکھانے کے لیے اور گرانے کے لیے انہوں نے شہباز گل پر ٹارچر کیا ہے۔
جب وہ بار بار شہباز گل کا معاملہ لیکر آتے تو کہتے کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ کون کروا رہا ہے اور یہ مجھے بلیک میل نہیں کر سکیں گے، یہ مجھے پریشر نہیں دے سکیں گے، مجھے لگا کہ ذہنی طور پر وہ تیار ہیں اور ان کو پتہ ہے کہ ان کو نااہل کر دیا جائے گا۔