ایرانی تیل اور نان کسٹم گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث 19پولیس اہلکار معطل

Oct 24, 2023 | 22:40:PM
ایرانی تیل اور نان کسٹم گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث 19پولیس اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بزدار)ایرانی تیل  اور نان کسٹم گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث  19 اہلکاروں کو معطل کردیا، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندہ نے پولیس کے 19 اہلکاروں کو معطل کرنے کا   نوٹیفیکیشن جاری کردیا، معطل پولیس اہلکار ایرانی تیل  اور نان کسٹم گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث تھے، معطل اہلکاروں میں انسپیکٹر ، سب انسپیکٹر اسٹنٹ سب انسپیکٹر ھیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل  بھی شامل تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق کشمور ، شکارپور ، خیرپور ، سکھر ،اور جیکب آباد اضلاع سے ہے ، مزکورہ اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر کراچی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔