پاکستان بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کرے گا، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بہت جلد پاکستان کرےگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ امریکی صدر کی ٹیلی فون پر مفید اور تعمیری گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ امن کے عمل میں پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی۔
امن کے عمل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مذاکرات کو ایک اور موقع فراہم کیا۔
شہباز شریف نے کہا، پاکستان خلوص نیت کیساتھ اپنی امن کوششیں جاری رکھے گا۔صدر ٹرمپ کی سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ترکیہ ، مصر اور اردن سے بھی مفید گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی کہاں کہاں پڑے گی؟ تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئے گا؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ آگئی