مس یونیورس کیلئے بیٹی کا نام شارٹ لسٹ کیے جانے پر جویریہ عباسی خوشی سے نہال

میں تمھارے لیے بہت خوش ہوں، مجھے تم پر فخر ہے،جویریہ عباسی کا فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام

May 24, 2024 | 12:29:PM
مس یونیورس کیلئے بیٹی کا نام شارٹ لسٹ کیے جانے پر جویریہ عباسی خوشی سے نہال
کیپشن: File Photo
سورس: 24News.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی  بیٹی عنزیلہ عباسی  عالمی اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئیں ۔

 اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کو مس یونیورس کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے،عنزیلہ عباسی کا نام ٹاپ 21 مس یونیورس کیلئے پاکستان سے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

جویریہ عباسی کا فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مس یونیورس پاکستان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کیلئے کہنا تھا  کہ ’میں تمھارے لیے بہت خوش ہوں، مجھے تم پر فخر ہے۔‘

خیال رہے اداکار شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے حال ہی میں اپنے شوہر تشفین انصاری کے ہمراہ چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پسند کی شادی ہوئی ہے اور دونوں کی ملاقات 2021 میں ہنزہ میں ہوئی تھی۔