روس کے ایٹمی حملے کا خدشہ۔ امریکا نے جواب کیلئے ٹائیگر ٹیم تیا ر کر لی۔ نیٹو کا بھی انتباہ

Mar 24, 2022 | 20:38:PM
ایٹمی حملہ۔یوکرین۔روس۔ٹائیگر ٹیم۔امریکا ۔نیٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے امریکا روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جوابی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیروں کی ٹیم جس کا نام ٹائیگرٹیم ہے روس کی جانب سے ممکنہ طورپرجوہری ،کیمیائی یا بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کے بعد جوابی حملے کی تیاری کررہی ہے۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ٹائیگرٹیم نے روس کے متوقع جوہری حملوں کے بعد مختلف جوابی کارروائیوں کی اورردعمل کی مشقیں بھی کیں۔ ٹائیگرٹیم اس سلسلے میں متعدد خفیہ میٹنگز بھی کرچکی ہے۔ وائٹ ہاس کی ٹائیگرٹیم گزشتہ سال اکتوبرمیں بنائی گئی تھی۔
 ادھرنیٹو کے سربراہ سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز رہے، ایٹمی جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو یوکرین کی حمایت کرتا ہے لیکن جنگ کا حصہ نہیں ہے، اس جنگ کو یوکرین تک محدود رکھنا انتہائی ضروری ہے، سٹولٹن برگ نے روس کی حمایت کرنے پر چین اور بیلا روس پر تنقید کی اور کہا کہ نیٹو ممالک سے امید رکھتا ہوں وہ چین کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔یوکرین جنگ میں کتنے روسی فوجی مارے گئے ، اعداد شمار جاری