گڈےسے شادی کرنیوالی خاتون ماں بن گئی

Jun 24, 2022 | 13:50:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گڈےسے شادی کرنیوالی خاتون ماں بن گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پُتلے (کپڑے کا گُڈّا) سے شادی کرنے والی برازیلین خاتون ماں بن گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق میریوون روچا نامی ایک برازیلین خاتون نے بتایا کہ اُس نے پُتلے یا رگ ڈول (کپڑے کا گُڈّا) کی محبت میں گرفتار ہوکر اُس سے شادی کرلی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ اُس کی ماں نے اُس کے لیے رگ ڈول اُس وقت بنائی تھی جب اس نے ماں سے شکایت کی کہ وہ اکیلی ہے اور اس کے ساتھ ناچنے والا کوئی نہیں ہے۔اس نے پُتلے کو دیکھا تو پہلی نظر میں ہی اسے اس سے پیار ہوگیا تھا اور پھر اُس نے پُتلے کو ہی اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا۔یہ شادی ایک خوبصورت تقریب میں ہوئی جس میں 250 مہمانوں نے شرکت کی۔

خاتون نے کہا کہ ’یہ میرے لیے ایک شاندار دن تھا، بہت اہم، بہت جذباتی، وہ ایک ایسا آدمی (رگ ڈول) ہے جسے میں ہمیشہ اپنی زندگی میں چاہتی تھی، اس کے ساتھ شادی شدہ زندگی شاندار ہے، وہ مجھ سے نہیں لڑتا، وہ بحث نہیں کرتا اور وہ صرف مجھے سمجھتا ہے‘۔ خاتون نے کہا کہ ’وہ ایک عظیم اور وفادار شوہر ہے، تمام خواتین اس سے حسد کرتی ہیں۔‘

خاتون نے اعتراف کیا کہ ’اُس کے شوہر میں بہت سی خوبیاں ہیں لیکن اس کا واحد نقصان یہ ہے کہ وہ سُست ہے‘۔

جوڑے نے 21 مئی کو اپنے بچے(جو ایک پُتلا ہی ہے) کا خیرمقدم کیا، خاتون نے مزید کہا کہ ’مجھے بہت غصہ آتا ہے جب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میرا خاندان جعلی ہے‘