مزید موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج مزید موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے,محکمہ موسمیات نے اگلے تین گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی.
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق شہریوں کو درخت، بل بورڈز اور غیرمحفوظ تعمیرات سے دور رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہوئے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، 611 زخمی ہو چکے ہیں۔
بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں 85 ، مرد 46 خواتین اور 121 بچے ہیں۔
دوسری طرف ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس سلسلے کے دوران لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اورگوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
جب کہ پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ منگلا ڈیم میں 53 ، تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
تربیلا اورتونسہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم چناب ، راوی ، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔
مزید پڑھیں:مون سون کی تباہی: 24 گھنٹوں میں 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی