سندھ سرکار نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی

Jan 24, 2024 | 19:37:PM
سندھ سرکار نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)عام انتخابات 2024 کی تیاریاں ملک بھر میں زورو شور سے جاری ہیں ، انہی تیاریوں کے پیش نظر سندھ سرکار نے صوبے بھر میں میڈیکل ایمر جنسی نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ  حکومت نے  عام انتخابات   کے سلسلے میں  8 فروری کو میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ  کر دی ہیں،کراچی سمیت صوبے بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر میڈیکل کئمپس لگانے کی ہدایت  جاری کر دی گئی ہے ،محکمہ صحت سندھ نے تمام افسران کو خط بھی ارسال کردیا ، کسی بھی نا خوشگوار وقع سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت ، ایمبولینسز کو اسٹینڈ بائے ، میڈیکل کیمپس پر پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویا ت کی موجودگی یقینی  بنانے کی ہدایت ، کسی بھی زخمی کو فوری طور پر ہسپتال تک پہنچانے کی ہدایت ، تمام ہسپتالوں میں میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیز کی قیمت میں کمی