برطانیہ :تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

Jan 24, 2023 | 12:52:PM
برطانیہ :تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار
کیپشن: برطانوی عوام سراپا احتجاج ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار، برطانیہ میں سرکاری ملازمین تیسری مرتبہ ہڑتال (UK STRIKE) پر چلے گئے۔

لندن سمیت کئی شہروں میں 20 ہزار سے زائد ایمبولنس ورکرز نے کام چھوڑ دیا، ایمبولنس ورکرز کی پانچ ہفتوں میں یہ تیسری ہڑتال ہے۔

لندن اور یارکشائیر سمیت کئی شہروں میں پیرامیڈکس، نرسز، ایمرجنسی کیئر اسسٹنس اور دیگر سرکاری ملازمین بھی ہڑتال پر ہیں، جس کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

ضرور پڑھیں :برطانوی وزیراعظم رشی سونگ کو قوانین کی خلاف ورزی پر9 ماہ میں 2 بار جرمانہ 
برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے خلاف پارلیمنٹ میں بھی غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ اپوزیشن نے برطانوی وزیراعظم سے صورتحال کو کنٹرول کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔